مندرجات کا رخ کریں

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

ننجا یا شنوبی نوابی دور کے جاپان میں خفیہ کارندے یا قاتل ہوتے تھے۔ ننجا کے کاموں میں جاسوسی، سبوتاژ، دشمن کی صفوں میں گھسنا، قتل اور گوریلا جنگیں شامل تھیں۔ یہ کارروائیاں سامورائی سے کمتر درجے کی سمجھی جاتی تھیں کیونکہ سامورائی لڑائی اور عزت کے حوالے سے انتہائی سخت اصولوں کی پابندی کرتے تھے۔

سینگوکو دور میں (پندرہویں سے سترہویں صدی تک) کرائے کے قاتل اور جاسوس جو ایگا صوبے اور کوگا دیہات سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ہو گئے اور اسی علاقے کے قبائل کے پاس ننجا کے بارے میں زیادہ تر معلومات ہیں۔ توکوگاوا شوگون شاہی کے تحت جاپان کے اتحاد کے بعد (سترہویں صدی میں) ننجا گمنامی کا شکار ہو گئے۔

1868ء میں بحالی میجی کے بعد شنوبی کو قصے کہانیوں میں بہت اہمیت دی گئی۔ ننجا کے بارے بہت سی غلط باتیں مشہور ہو گئیں تھیں مثلاﹰ وہ غائب ہو سکتے تھے، پانی پر چل سکتے تھے اور قدرتی عناصر کو قابو میں کر سکتے تھے۔ چنانچہ اُس دور کے ننجا کے بارے میں بیشتر معلومات سینگوکو دور کی بجائے تخیل کی مدد سے اخذ کی گئی ہیں۔

خبروں میں

طارق رحمٰن
طارق رحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں؟

بینظیر بھٹو
بینظیر بھٹو

 • …کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو (تصویر میں) کسی بھی مسلم اکثریتی ملک میں جمہوری حکومت کی سربراہ کے طور پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں؟
 • …کہ ایشیا کا پہلا ڈاک ٹکٹ 1852ء میں سندھ کے چیف کمشنر بارٹل فرین نے جاری کیا تھا؟
 • …کہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ونسٹن چرچل واحد وزیر اعظم ہیں جنھوں نے 1953ء میں ادب کا نوبل انعام حاصل کیا تھا؟
 • …کہ سوویت یونین سے تعلق رکھنے والی ویلنتینا تریشیکووا دنیا کی پہلی خاتون خلا باز ہیں؟
 • …کہ مردوں کا عالمی دن 1999ء سے منایا جا رہا ہے اور ٹرینیڈاڈ وٹوباگو اسے منانے والا پہلا ملک تھا؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

11
صرف، ہی اور فقط کا استعمال
مثال: صرف نئی تعلیم ہی سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
لیکن درست جملہ یوں ہو گا: صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
اس لیے کہ: صرف اور ہی ایسے لفظ ہیں جو ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، چنانچہ اگر مذکورہ غلط جملے میں ہی نکال دیا جاتا: صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے، تب بھی بات مکمل ہو جاتی اور تکرار کا عیب پیدا نہ ہوتا۔
نیز فقط اور ہی ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، جس طرح صرف اور ہی کو ایک ساتھ نہیں لا سکتے اسی طرح فقط اور ہی کو ایک ساتھ نہیں لانا چاہیے۔ (حوالہ: رشید حسن خان، انشا اور تلفظ، صفحہ31، الفتح پبلی کیشنز، 2010ء راولپنڈی، پاکستان)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 239,261 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

امیتابھ بچن ایک بھارتی اداکار، کبھی کبھار پلے بیک گلوکار، فلم پروڈیوسر، ٹیلی ویژن کے میزبان اور سابق سیاست دان ہیں جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1969ء میں سات ہندوستانی سے کیا اور مرنال سین کی بھون شوم (1969ء) کو بیان کیا۔ بعد میں وہ رشی کیش مکھرجی کی آنند (1971ء) میں ڈاکٹر بھاسکر بنرجی کے طور پر نظر آئے، جس کے لیے انھوں نے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار جیتا۔ 1973ء میں امیتابھ بچن نے پرکاش مہرا کی ایکشن فلم زنجیر میں انسپکٹر وجے کھنہ کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ کئی فلموں میں "وجے" کے کردار کے ساتھ نظر آئے۔ 1973ء کے دوران ہی وہ ابھیمان اور نمک حرام میں نظر بھی آئے۔ بعد میں، انھیں بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ دو سال بعد وہ ششی کپور کے ساتھ یش چوپڑا کی دیوار میں نظر آئے، جس نے انھیں بہترین اداکار کی نامزدگی کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ دیوار اور زنجیر میں ان کے کرداروں کے لیے انھیں "ناراض نوجوان" کہا جاتا تھا بعد میں انھوں نے رمیش سپی کی شعلے (1975ء) میں کام کیا، جسے اب تک کی سب سے بڑی ہندوستانی فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: پير، 16 فروری 2026 عیسوی بمطابق 28 شعبان 1447 ہجری (م ع و)

واقعات
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 239,261 مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!